- الإعلانات -

سام سنگ نے 2 نئے سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیئے

ویب ڈیسک :  معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل دو نئے سمارٹ فون ایس 8 اور ایس 8 پلس پاکستان میں متعارف کروا دیئے۔

سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایس 8 اور ایس 8 پلس کے ماڈل متعارف کروانے کی تقریب میں کمپنی کے ایم ڈی مسٹر لی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اس پُرمسرت موقع پر سام سنگ کے چاہنے والوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے 20 خوش نصیبوں میں ایس 8 موبائل تقسیم کیے گئے۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء کو اس ماڈل کے جدید فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔ تقریب میں نوری بیڈ اور بیشا شفیع کی پرفارمنس سے لوگوں سے بھرا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

حضوری باغ میں شرکاء کیلئے ایکسپیرینس گیلری کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں لگے سام سنگ ایس 8 ماڈل کے فنگشن لوگ عملی طور پر چیک کرتے رہے۔

سام سنگ کے نئے ماڈل کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کو جہاں انٹرٹین کا موقع فراہم کیا گیا وہی ایس 8 کے جدید فیچر جان کر شرکاء نے اس ماڈل کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔