- الإعلانات -

سرحدی کشیدگی برقرار، باب دوستی 19ویں روز بھی بند

پاک افغان چمن بارڈر5 مئی سے بدستوربند ہے۔بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہےجس کے تحت متاثرہ دیہات میں کل805 خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

محکمہ شماریات کے مطابق کلی لقمان اور جہانگیر سمیت دیگر7 منقسم سرحدی دیہات کی مجموعی آبادی 15 ہزار سے زائد ہے۔