- الإعلانات -

وزیراعظم نے بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری دیدی

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میںآئندہ مالی سال کےبجٹ پرتفصیلی غور کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزارت خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بجٹ 18-2017ء کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے4 سال کے دوران ہونے والی ترقی کو سراہا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انفرا اسٹرکچر ،سماجی شعبے کی ترقی اور عوام کی بہتری کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہیں۔

انہوں نے ہدیات کی کہ سماجی شعبے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں، بجٹ حکمت عملی اس مقصد کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی اور معاشی حالت بہتر بنانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔