- الإعلانات -

جان میک کین نے روسی صدر کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے گفتگو میں میک کین نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں داعش خوفناک چیزیں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر روسی جمہوریت کی بنیادوں کو برباد کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ میک کین اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے ناقد بھی ہیں۔