- الإعلانات -

پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، سویڈش سرمایہ کار

میدیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ 2005 سے کام کررہے ہیں اور بہت متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نو سال سے جاری جمہوری عمل چلتا رہےتوپاکستان اگلے دس سالوں میں ایشیا کی اہم ترین مارکیٹ بن سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معلومات تک رسائی اور لیکویڈیٹی کے معاملے میں کافی آگے ہے۔ میٹیئس مارٹنسن نے پاکستان میں پہلا غیر ملکی ایکوٹی فنڈ قائم کیا تھا جس کی موجودہ مالیت 100 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ سرمایہ کار اب بھی پاکستان کا نام سن کر ہچکچاتے ہیں، یہ ڈر دور ہوگیا تو ہمارا فنڈ مزید بڑھ سکتا ہے