- الإعلانات -

کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 18 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سستی کا رجحان برقرار ہے جبکہ بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 50163 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن کے دوران 100 انڈیکس 50349 کی بلند ترین سطح پر پہنچا جبکہ ایک موقع پر یہ 49969 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گرگیا تھا۔

کاروباری سرگرمی میں کیمیکل سیکٹر کا حصہ زیادہ رہا جس کے 2 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے مجموعی طور پر 5 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 7.6 ارب روپے رہی۔

مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 189 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 166 کی قدر میں کمی اور 18 میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ دو کروڑ 32 لاکھ شیئرز دیوان فاروق ایس پی کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ اینگرو پولیمر کے دو کروڑ 12 لاکھ، پاور سیمینٹ کے ایک کروڑ 96 لاکھ، ازگارڈ نائن کے ایک کروڑ 53 لاکھ اور بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔