- الإعلانات -

چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، احسن اقبال

وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ متعدد چینی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکسٹائل کےشعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، جلد معاہدے عمل میں آئیں گے ۔

وفاقی سیکریٹری احسن اقبال نے لاہور میں چیئرمین آپٹما اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آپٹما رہنماؤں نے وزیر اعظم کا ٹیکسٹائل پیکیج نہ ملنے کا شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سےمقابلے کے لئے بجلی سستی کی جائے ۔

وفاقی سیکریٹر ی نے ملز مالکان کوریفنڈز کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اور بتایاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں اگلے چند ماہ کےدوران مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، چینی کمپنیاں پاکستانی سرمایہ کاروں سے مل کر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہیں۔