- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، مارکیٹ 415 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور آج 100 انڈیکس 415 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 9 سو 49 پر بند ہوا۔

نواز شریف کی نااہلی اور نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلف اٹھانے کے بعد پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان قائم رہا اور  آج بدھ دھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور شروع میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 46 ہزار 940 کی سطح عبور کرگیا ہے تاہم کاروبار کے اختتام میں 100 انڈیکس 415 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 9 سو 49 پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 389 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا اور 269 کمپنیوں کی شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 107 میں کمی اور 19 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب سے زائد ہے۔