- الإعلانات -

شوگر ملز سے سپلائی بند ، حیدر آباد میں چینی کی قلت کا خطرہ

شوگر ملز سے چینی کی دوسرے روز بھی سپلائی بند ہونے کے بعد حیدر آباد شہرمیں چینی کی قلت کے بحران کا خطرہ پیداہوگیا ہے ۔ آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر چینی کی سپلائی مکمل طورپربند کئے جانے پرہول سیل مارکیٹ میں چینی کا زخیرہ ختم ہوتا جارہا ہے،جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے ہول سیل مارکیٹ کے دوکانادروں نے من مانے بھاو پر چینی فروخت کرنا شروع کردی ہے۔

آج صبح ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا سو کلو کا تھیلا 5400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،صرف پانچ روز قبل سوکلو چینی کا تھیلا صرف 4600 روپے میں فروخت ہورہا تھا ۔چینی کے بھاو کےہول سیل مارکیٹ میں اضافے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پرچون کے دوکانوں سے چینی ساٹھ روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ چینی کے بھاو میں تیزی سے اضافے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے