- الإعلانات -

چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر تک جاپہنچا

اسلام آباد: چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ تین گنا اضافے کے ساتھ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چین کے ساتھ گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ 5 سال میں چین کیساتھ تجارتی خسارے میں 3 گنا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خسارہ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔