- الإعلانات -

‘لگ بھگ سالانہ 6 ارب ڈالر ہندی حوالے کے نذر ہو جاتے ہیں’

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا کہنا تھا کہ بھگ سالانہ 6 ارب ڈالر ہندی حوالے کی نذر ہو جاتے ہیں، بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور ایک چیلینج ہے جس سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کافی مدد فراہم کرتی ہیں۔

سعید احمد نے مزید کہا کہ دھن کالا ہو یا سفید ہنڈی حوالہ اسے باآسانی ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا راستہ دکھا تو دیتا ہے لیکن اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور اکثر بھیجنے والے کی رقم بھی ڈوب جاتی ہے۔ سعید احمد کا کہنا تھا کہ بینکس ایک ایسا ڈیجٹیل سسٹم متعارف کرانے جا رہے ہیں جس سے رقم کی منتقل کا عمل محفوظ اور ترسیلی لاگت میں زبردست کمی واقع ہو گی۔