- الإعلانات -

ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹماٹر کی قیمت 180 روپے اور پیاز کے دام 80 روپے فی کلو تک جاپہنچے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قیمت میں اضافے کے باوجود معیاری ٹماٹر فراہم نہیں کیا جارہا اور شہری مہنگے داموں کچا پکا ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔

راولپنڈی میں ٹماٹر 180 اور کراچی میں 160 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دام میں اضافہ ہوا، امید ہے 10 سے 15 دن میں سپلائی بڑھنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ پشاور میں بھی آلو اور پیاز 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔