- الإعلانات -

سندھ ،خیبر پختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیار،قیمت میں نمایاں کمی

بھارت سے بیمار ٹماٹر درآمد نہ کرکے دوسری فصلوں بالخصوص کپاس کو بچالیا گیا،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیار ہے اور دوسرے صوبوں سے ٹماٹر کی فصل آنے سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ، اس سے بیشتر غیر موافق موسمی حالات کی وجہ سے اور دوسرے صوبوں میں ٹماٹر کی فصل متاثر ہونے سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے اور درآمدی بل کم کرنے کیلئے بھارت سے ٹماٹر درآمد نہیں کئے گئے ۔ بھارت سے بیمار ٹماٹر درآمد نہ کرکے دوسری فصلوں بالخصوص کپاس کو بچالیا گیا ہے ۔ 16-2015 میں پاکستان نے 7 ارب 91 کروڑ 60 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے 233246 ٹن ٹماٹر بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک سے درآمد کیے ۔