- الإعلانات -

ہونڈا کی نئی ایس یو وی گاڑی فروخت کے لیے پیش

ہونڈا نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی سی آر وی 2018 کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔

یہ جاپانی کمپنی کی پہلی گاڑی ہے جو کہ الیکٹرک ایس یو وی ہے۔

اس گاڑی میں ٹو موٹر انٹیلی جنٹ ملٹی موڈ ڈرائیو سسٹم کے ساتھ اس گاڑی میں 2.4 لیٹر آئی وی ٹیک فور سلینڈ پٹرول انجن دیا جائے گا جبکہ الگ سے برقی جنریٹر موٹر بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ سی آر وی 2018 ہونڈا کے 1.5 وی ٹیک ٹربو پٹرول انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی جو کہ سکس اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگی۔

اس گاڑی میں تین ڈرائیو موڈ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک ای وی ڈرائیو، ہائیبرڈ ڈرائیو اور انجن ڈرائیو شامل ہیں۔

ای وی ڈرائیو موڈ میں یہ صرف بیٹریز اور الیکٹرک موٹر پر چلتی ہے جبکہ ہائیبرڈ ڈرائیو موڈ یہ پٹرول انجن کو الیکٹرک جنریٹر موٹر کو طاقت سپلائی کرتی ہے۔

اسی طرح ای وی ڈرائیو میں یہ مکمل طور پر پٹرول انجن پر دوڑتی ہے۔

یہ پہلے کے مقابلے میں کچھ چوڑی اور لمبی ہے اور کمپنی کے مطابق شہروں کے گنجان ٹریفک میں یہ ہائیبرڈ ڈرائیو اور ای وی ڈرائیو میں ہی چلائی جاسکتی ہے تاکہ اس کی افادیت بڑھے۔

اس گاڑی کے 2.4 لیٹر انجن والی گاڑی کی قیمت 24 ہزار 150 ڈالرز (25 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جبکہ 1.5 لیٹر انجن والا ماڈل 26 ہزار 950 (28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں اس گاڑی کی آمد کب تک ہوگی یا نہیں ہوگی، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔