- الإعلانات -

فیصل بینک ورچوئل کارڈ جاری کرنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک

کراچی فیصل بینک ملک میں ورچوئل کارڈ جاری کرنے والا پہلا کمرشل بینک بن گیا ہے ، بینک کا موبٹ ورچوئل کارڈ ایسا ڈیجیٹل کارڈ ہے جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں آن لائن ادائیگیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محفوظ ای کامرس خریداری کے قابل بناتا ہے ۔

ورچوئل کارڈ ماسٹر کارڈ سے چلتا ہے اور ایک مرتبہ استعمال ہونے والے اسٹورڈ ویلیو کارڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو موبٹ کے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے بینک کے صارفین کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں ۔