- الإعلانات -

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 5 روپے لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت ساڑھے 4روپے تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 3روپے تک اضافہ ممکن ہے۔

ذرائع نے مزید بتا یا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبرتک تیل امپورٹس اور حکومتی سبسڈی سے حتمی قیمت کا تعین ہو سکے گا۔