- الإعلانات -

مالی سال کے تین ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ

کراچی  کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہونے لگے ، رواں مالی سال کے تین ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت 100 فیصد بڑھ گئی ، آسان قرضوں ، ٹیکسوں میں کمی ، کھاد پر سبسیڈی اور دیگر مرعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے جم کر ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں ،
جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 100 فیصد تک بڑھ گئی ۔ تین ماہ میں کاشتکاروں نے 15 ہزار 710 ٹریکٹرز خریدے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 7 ہزار 858 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے ۔
صرف ستمبر میں ہی کسانوں نے 5 ہزار 953 ٹریکٹرز خریدے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن بہ دن کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور وہ اچھی فصل کی خاطر نئے ٹریکٹروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔