- الإعلانات -

ترقیاتی منصوبوں کے لیے 357ارب روپے جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے اب تک 357ارب روپے جاری کر دیے گئے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے اب تک 357ارب 50کروڑ 75لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں تاہم واضح رہے کہ رواں مالی سال سرکاری ترقیاتی پروگرام کیلیے 1001ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق ایچ ای سی 11ارب 62کروڑ 80لاکھ، وزارت داخلہ 9ارب 1کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن 8ارب 97کروڑ 53 لاکھ ،ریلویز 15ارب 24کروڑ 71لاکھ ، واٹر اینڈ پاور ڈویژن 11ارب 85 کروڑ 12لاکھ روپے سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں کیلیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔