- الإعلانات -

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پرجرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ سے کیا۔

ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقےکو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Hammad Azhar@Hammad_Azhar

The government has decided to waive the penalty for late filing along with audit for Salaried Group of late filer cases. These cases were selected for audit and penalty was prescribed by the previous government. This govt is committed on facilitating people in filing returns.

923 people are talking about this

ان کا کہنا ہے کہ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر یہ کیسز آڈٹ اور جرمانے کیلئے منتخب کیے گئے تھے جو کہ گزشتہ حکومت کا اقدام تھا۔

حماد اظہر کے مطابق حکومت گواشوارے جمع کرانے والوں کو سہولیات دینے کا عزم کیا ہے۔

دوسری جانب ممبر آپریشن ایف بی آر حبیب اللہ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔