- الإعلانات -

وزیرخزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف وفد کی ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر  نے آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئر لڈ فنگر کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہے، آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئرلڈ فنگر بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اور حکومت کی طرف سے بجلی و گیس کی قیمتوں، ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آئیگا اور نوری کے دوسرے ہفتہ میں ہی مشن پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج کو فائن کرے گا۔