بڑے بھائی کی یاد میں
جب بھائی جدا ہوتا ہے گویا وجود کی فصیل کا ایک برج گر جاتا ہے ۔ میں بھی اپنے وجود کی فصیل کو میانوالی میں دفن کر کے آیا ہوں ۔ بھائی بچھڑ جائے تو بھائی بچھڑتا ہے ، لیکن بڑا بھائی بچھڑ جائے تو یہ گویا باپ کے بچھڑنے جیسا صدمہ ہوتا ہے ۔ بہن ہو…