- الإعلانات -

Browsing Category

ترکش

لوڈشیڈنگ کا عذاب کب ختم ہوگا

آج کل دوسرے اہم مسائل کے ساتھ ساتھ وطن عزیز بجلی اور گیس لو ڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہا ہے ۔پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں انتہائی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ یہاں پر رہتے ہوئے ایسے لگتا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں ایتھوپیا یا افریقہ کے کسی پسماندہ…

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔۔جرم کیا تھا

اب آئیے اس اہم ترین سوال کی جانب کہ عافیہ صدیقی کا جرم کیا تھا؟ انہیں کس جرم میں سزا دی گئی؟ اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ انہیں جس جرم میں سزا دی دی گئی وہی ان کی بے گناہی کا اعتراف ہے تو یہ بظاہر عجیب سی بات میں کیوں کہتا ہوں؟این جی اوز نے جب…

پانامہ۔۔۔کہیں دھماکہ نہ ہو جائے

معروف دانشور ڈاکٹر عاصم اللہ بخش صاحب نے خوب گرہ لگائی ہے کہ پانامہ کیس میں کہیں دھماکہ ہی نہ ہو جائے ۔ لکھتے ہیں:’’لگ رہا ہے وزیراعظم نے پانامہ پیپرز کیس میں اپنا دفاع اب انہی خطوط پر استوار کر لیا ہے جن پر پاکستان نے اپنے جوہری پروگرام…

کشمیر کمیٹی اور علی گیلانی ۔۔عافیہ صدیقی بھی

عافیہ صدیقی کے حوالے سے لکھا ہے لیکن اس سے قبل سید علی شاہ گیلانی کے بیان کی بات ہو جائے کہ مقتل میں کھڑے سید زادے کی بات نظر انداز کی ہی نہیں جا سکتی۔ میری رائے میں سید علی گیلانی کے تازہ بیان کے بعد مولانا فضل الرحمن صاحب کو خود ہی کشمیر…

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔۔ایک قانونی مطالعہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اسے اس وقت تک نہیں سمجھا جا سکتا جب تک اس سارے معاملے کا قانونی طور پر جائزہ نہ لے لیا جائے ۔ اس کیس کا قانونی مطالعہ آدمی کو ششدر کر دیتا ہے کہ انصاف کے نام پر اتنا بڑا ظلم بھی ہو سکتا ہے اور اس ظلم…

قاضی صاحب۔۔۔یاد بہت آتے ہیں

اسی مہینے قاضی ساحب ہم سب سے بچھڑے۔ برف اترتی ہے اور وجود برفاب ہوتا ہے تو ان کی یاد بھی ساتھ چلی آتی ہے آج بھی یاد ہے،یہ 1999کا ستمبر تھا۔’کرگل‘ کے معاملے پر میری کتاب چھپنے کے لیے تیار تھی اور میں چاہ رہا تھا کہ جناب حمید گل اور مرحوم…

سٹپنی وکیل ۔بیس کروڑ کا نمائندہ اور عمران خان

اگلے روز میرے ٹاک شو میں ا س وقت مجھے بہت حیرت ہوئی جب جے یو آئی کے سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی فرمانے لگے کہ ملک میں ایک ہی اپوزیشن ہے جس کا نام عمران خان ہے۔یہ بات بھلے درست ہی ہو لیکن جے یو آئی والے کے منہ سے ادا ہو نا ایک حیرت انگیز چیز…

سیکولر بھینسا ،قانون اور سماج

سیکولر بھینسا اس وقت زیر بحث ہے۔بظاہر یہ بحث سلمان حیدر کی گمشدگی کے بعد شروع ہوئی ہے۔سوشل میڈیاپر ایک بد زبان اور شیطان صفت بھینسے نے جو اودھم مچا رکھا تھا ،یہ تاثر قائم ہو چکا ہے کہ وہ بھینسا یہی صاحب تھے۔یہ تاثر اس وقت مزید مضبوط ہو جاتا…

طلباء تنظیموں نے قوم کو کیا دیا

جمعیت ہو یا اسلامی انقلاب کے لیے بنائی گئی کوئی اور طلباء تنظیم ۔۔۔۔کسی کا وجود باعثِ خیر نہیں۔سوویت یونین کے انہدام کے ساتھ چونکہ کمیونسٹ انقلاب کی داعی طلباء تنظیمیں ویسے ہی جاں بحق ہو گئیں اس لیے ان کا ذکر یہاں غیر ضروری ہے ورنہ نوعیت کے…

بی بی ہم شرمندہ ہیں۔۔۔بس تیرے مجاور زندہ ہیں

دسمبر کی وہ شام آج بھی یاد ہے، خبر ملی ’ بی بی کا قتل ہو گیا‘ ۔۔۔۔اور دل لہو سے بھر گیا۔میں کبھی بھی بے نظیر بھٹو کا مداح نہیں رہا تھا لیکن یہ خبر سن کر ایسے لگا جیسے دھوپ رتوں میں ایک سائباں تھا جو نہ رہا۔پیپلز پارٹی کے احباب کا یہ نعرہ…

25 دسمبر۔قائد کا پاکستان اور ہماری نفسیاتی گرہیں

بانی پاکستان کی ذات ایک بار پھر اہلِ قلم کی جولانی طبع کی زد میں ہے۔ایک صاحب فرماتے ہیں وہ تو سیکولر تھے اور دوسرے تڑپ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہو جاتے ہیں کہ وہ تو کامل ایک مذہبی انسان تھے۔یہ بحث محض بابائے قوم کے شخصی رجحانات کے…

بلاول کا گلہ بجا لیکن کس سے

بلاول بھٹو نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی والدہ کو انساف نہیں مل سکا تو اور کس کو ملے گا۔ایک بیٹے کا ماں کے لیے دکھ سمجھ میں آنے والی چیز ہے۔اس اعتبار سے دیکھا جائے تو بلاول کا دکھ بالکل بجا ہے ۔وہ جو بات کر رہے ہیں وہ بھی غلط نہیں۔یہ بھی غلط نہیں…

آئین ۔۔۔چند مزید گزارشات

آئین کی بات بیچ میں رہ گئی کہ کچھ اور موضوعات آ گے۔اسی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہیں کہ یہاں آ ئین کی کون مانتا ہے۔ اہلِ سیاست کو دیکھ لیں۔بلاول بھٹو کسی غیر مسلم کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ آئین کہہ رہا ہے کہ وزیر اعظم کے…

باؤنڈ بائی بردرہڈ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے 114 صفحات پر مشتمل اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جو بتا رہی ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کیا ہے۔اس کا نام ہے 'باؤنڈ بائی بردرہڈ ۔ رپورٹ میں 2009 سے 2015 کے درميان 'حراست میں ہوئی اموات' کے…

پی آئی اے اور کالا بکرا

آج ایک تصویر سوشل میڈیا سے شیئر ہوئی ۔تصویر کیا تھی ۔پی آئی اے کی فلائٹ تیار کھڑی ہے اور چند حضرات نے ایک کالا بکرہ لٹایا ہوا ہے اور اس کی گردن کاٹی جا چکی ہے ۔یہ گویا پی آئی اے کی جانب سے دنیا بھر کے لیے ایک اعلان ہے کہ عزیز مسافرو دیکھ لو…

مسلم معاشرے کب تک جلتے رہیں گے؟

واشنگٹن پوسٹ کے اس تجزیے نے دل ہی جلا ڈالا لیکن کیا کریں کہ بات تو اس نے ٹھیک ہی کہی۔ نیلف پیٹر اور روڈلفسن کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں جتنی سول وارز ہو رہی ہیں سب کی سب مسلمان ممالک میں ہو رہی ہیں ۔اور ساتھ ہی سوال کیا گیا ہے…