لاہور: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چاروں افراد دکان کی چھت پر لگا لوہےکا بورڈ اتار رہے تھے کہ بورڈ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔پولیس نے کہا کہ بورڈ میں کرنٹ آنے سے چاروں افراد جاں بحق ہوئے۔

آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ […]

کوہستان اسکینڈل!پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر […]

9 مئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع

گوجرانوالہ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے […]

عمرکوٹ: جج کا تھانے پر چھاپہ، نوجوان بازیاب

عمر کوٹ میں سیشن کورٹ کے سول جج ون کنری نے تھانے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔مذکورہ نوجوان کی والدہ نے عدالت میں اس کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کو کنری تھانے کی پولیس نے ناحق قید رکھا ہوا […]

بٹگرام: گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار

بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ […]

محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

خیبر پختون خوا کے محکمۂ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور سے آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی گئی تھیں، 2007ء سے 2021ء تک لائیو اسٹاک پروجیکٹس کے لیے 200 سے زائد گاڑیاں خریدی گئی تھیں۔ دستاویز کے مطابق آڈٹ کے […]

اسلام آباد: گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا

اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بھی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ترجمان اسلام آباد فوڈ […]

مہنگی چینی فروخت کرنے پر 10 افراد گرفتار، 18 دکانیں سیل

سرگودھا میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 10 افراد گرفتار کر کے 18 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق گراں فروشی پر دکانداروں کو 2 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا […]

26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے […]