- الإعلانات -

Browsing Category

انٹر ٹینمنٹ

جینٹ جیکسن کی سیاہ جیکٹ سوا کروڑ روپے سے زائد رقم میں نیلام

پانچ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ جینٹ جیکسن کی مشہور جیکٹ اندازے سے 20 گنا زائد رقم یعنی سوا کروڑ روپے سے زائد روپوں میں نیلام کر دی گئی۔ 55 سالہ گلوکارہ نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی۔ گلوکارہ کی نیلام…

علیزے شاہ کی ’بدنامیاں‘ سے گلوکاری میں انٹری

پاکستان کی خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دے دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی جانب سے اپنے ڈیبیو گانے ’بدنامیاں‘ کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی۔ علیزے شاہ کا گانا…

معروف بالی وڈ اداکارہ نے عید پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا؟

بھارت کی مایاناز اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی عید کی تصویریں اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا انتہائی دلکش لباس پہنا ہوا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ کے…

ٹوئٹر نے یہودیوں کیخلاف وینا ملک کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اداکارہ وینا ملک کی یہودیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ کچھ روز قبل وینا ملک نے ٹوئٹر پر جرمن نازی لیڈر ہٹلر کی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دُنیا کے تمام یہودیوں کا قتل کر…

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ

پاکستانی مداحوں کو ان گنت سپر ہٹ ڈرامے دینے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ…

‘کوئی بات نہیں اگر آپ کی زندگی میں فلک نہیں’

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا فاروق نے معروف شوبز جوڑی سارہ اور فلک کی محبت کا ذکر سوشل میڈیا کی حالیہ پوسٹ میں کیا ہے۔ مخصوص لب و لہجے کی مالک اداکارہ سبینا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر فلک اور سارہ سے…

معصوم مسکراہٹ والی یمنیٰ زیدی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

تصاویر میں یمنیٰ نے کھسوں کے ساتھ لمبی گھیر والی فراک پہن رکھی ہے جس کے گلے پر باریک کام ہے، مداحوں کے مطابق اداکارہ اس لباس میں بے حد نفیس نظر آرہی ہیں۔ ماہ پری نامی صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ…

اداکارہ مریم نفیس27 رمضان کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس 27 رمضان المبارک کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی۔ بعد…

دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، بشریٰ انصاری کا بہن کی یاد میں پیغام

اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی جو کہ سنبل شاہد کی جوانی کے دنوں کی ہے۔ زیرنظر تصویر میں اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ ان کی…

’مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے‘

بالی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج کیا۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے…

کورونا نے ہمارے گھر کے بہت لوگوں کو متاثر کیا: سلمان خان

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا…

دنانیر کی’سلامِ عاجزانہ‘ پڑھتی ویڈیو مقبول ہوگئی

پاوری گرل ویڈیو سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی سلامِ عاجزانہ پڑھتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ انسٹاگرام پر دنانیر مبین کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ (’ مصطفٰی…

شہریار منور کے کپڑوں پر مداحوں کی سخت تنقید

فلموں اور ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے شہریار منور کا ڈریسنگ سینس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں شہریار منور نجی ٹی وی چینل کی ایک…

بالی وڈ اداکار ہ شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد کیریئر متاثر ہونے سے پریشان

بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ نے شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ امریتا راؤ کا کہنا تھا کہ شادی اور پھر بچے کی پیدائش خواتین اداکاروں کے کیریئر کو متاثر کرتی ہے، اس کے برعکس…

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام کی بھی کنگناکے خلاف کارروائی

ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا کا خیال ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بھی زیادہ عرصہ نہیں رہ پائیں گی۔ متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کووڈ کو…

’انڈیا میں کام کا پیسہ زیادہ ہے اس لیے یہ مرتے ہیں‘ماہرہ پر مداحوں کی تنقید

سپر اسٹار ماہرہ خان کے بھارتی تھیٹر ڈرامے 'یار جولاہے' میں کام کی خبروں کے بعد اداکارہ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان دیگر پاکستانی اداکاروں کے ہمراہ 12 قسطوں پر مشتمل نامور…