مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں تو غصے میں رہیے
ٹیکساس: ماہرین کا ماننا ہے کہ غصے میں لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں کوشش کرتے ہیں۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں 233 طلبا پر کی جانے والی تحقیق میں ان کو ایسی تصاویر دِکھائی گئیں جو یا تو نیوٹرل تھیں یا پھر ایسی تھی جن سے خوش باشی، اداسی، […]
روزانہ 2700 قدم چلنا فالج کے امکانات کم کر دیتا ہے
گریناڈا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 2700 قدم چلنے سے کم عمری میں موت واقع ہونے یا دل کے دورے یا فالج کے امکانات کو کم ہوجاتے ہیں۔اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا (غرناطہ) کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں 12 بین الاقوامی مطالعوں کا جائزہ لیا گیا جن […]
ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں پائے جانے والے غلط نظریات
ہیپاٹائٹس دراصل جگر کی سوزش کو کہا جاتا ہے جو کہ عام طور پر وائرل انفیکشن یا الکوحل کی کھپت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تاہم یہ زہریلے مادوں، منشیات اور بعض مخصوص طبی حالات کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے، بشمول مدافعتی نظام کی بدعملی۔ہیپاٹائٹس کی پانچ اہم اقسام ہیں: اے، بی، سی، […]
امریکی حفظان صحت کے اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے
اٹلانٹا: بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے (سی ڈی سی) کے محققین نے ملک بھر میں حفظان صحت کے کارکنان کی ذہنی حالت کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔2018 اور 2022 کے درمیان ملک گیر سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں پتا […]
سونے سے قبل ان پانچ غذاؤں سے اجتناب کریں
غذا، صحت اور نیند آپس میں بہت گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ اس لیے غذا میں معمولی سی خرابی نیند اور صحت دونوں پر شدید منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ماہرین کی جانب سے پانچ ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا سونے سے قبل کھایا جانا صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر سکتا […]
روزانہ مٹھی بھر میوے ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے میں معاون
لندن: ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر گری دار میوے کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ 17 فیصد کم ہو جاتا ہے۔برطانیہ کے بائیو بینک جو کہ تقریباً 500,000 برطانویوں کے طبی طرز زندگی کے ریکارڈ کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے، کی تحقیق تجویز کرتی ہے کہ ادھیڑ عمر اور بڑی عمر […]
قلبی صحت کے لیے مفید غذا یادداشت کی کمزوری سے بچا سکتی ہے، تحقیق
نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قلبی صحت کے لیے اچھی غذا بڑھاپے میں یادداشت کی کمزوری سے بچا سکتی ہے۔ڈایئٹری اپروچز ٹو اسٹاپ ہائپرٹینشن (ڈی اے ایس ایچ: ڈیش) غذائیں کم نمک، کم چینی اور کم سرخ گوشت (جیسے کہ بیف) پر مشتمل غذائیں ہوتی ہیں۔ لیکن یہ غذائیں پھل، […]
کینسر سے شفایاب موٹاپے کی شکار خواتین کو دوبارہ کینسر ہوسکتا ہے
کوپن ہیگن: چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی بہت سی خواتین کینسر کے علاج کے بعد ہارمونل دوائی لیتی ہیں تاکہ دوبارہ کینسر ہونے سے بچ سکیں لیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ یہ دوائیں موٹاپے کا شکار خواتین میں کم کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔چھاتی کے ہارمون-پوزیٹیو کینسر میں کینسر کے خلیوں کو […]
امتحانات کی تیاری اور ذہنی دباؤ، طلبا کیلئے چند کارآمد باتیں
نئی دہلی: تعلیمی اداروں میں امتحانات کی تیاری میں طلبا پر حد درجہ ذہنی تناؤ ہوتا ہے اور بعض اوقات اس کے نتائج والدین کے سامنے بھیانک صورت میں سامنے آتے ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے مطابق 2021 میں تقریباً 13،000 انڈر گریجویٹ طلبانے خودکشی کی کوشش کی۔ این سی ای […]
گرمی میں راتوں کی پریشان کُن نیند کو پرسکون کیسے بنائیں؟
گرمی کی شدت اور پسینے کیوجہ سے رات کو سونا کافی لوگوں کیلئے مشکل ہوتا ہے اور یہ شدید، ناقابل برداشت گرمی کی لہروں (heat wave) میں مبتلا دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تلخ حقیقت ہے۔جولائی کا مہینہ دنیا کے لیے ریکارڈ گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا جبکہ ماہرین اس کے مزید […]