کراچی: عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی

لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر […]

پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں […]

افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ شرپسندوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے […]

بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل، آندھی اور طوفان کا امکان

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان […]

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں، جلوس میں شریک عزادار ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کریں گے۔ لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ […]

سانحہ سوات: انکوائری کا نتیجہ آنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات پر کارروائی کی گئی،ریلیف کے فقدان پر سنجیدہ ایکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ،افسران کو معطل بھی کیا گیا، جیسے ہی انکوائری کا نتیجہ آئے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بیرسٹر سیف نے ہیلی کاپٹر پر […]

ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے […]

بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وسائل […]

پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے: صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم پارلیمان پر کہا ہے کہ پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے۔آج ہم جمہوریت، آزادی، رواداری اور سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئین و جمہوری […]

پارلیمان جامع طرز حکمرانی اور خواتین کی نمائندگی کا ضامن ہے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان جامع طرز حکمرانی اور خواتین کی نمائندگی کا ضامن ہے۔پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن ہر سال 30 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد پارلیمان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا […]