آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم […]
25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
واشنگٹن:امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو […]
غیر ذمہ دارانہ بھارتی الزامات مسترد، پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر […]
آئی ایم ایف، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، جائیداد، مشروبات اور برآمدی شعبے کو خاطر خواہ ریلیف دینے سے پس و پیش کے بعد، دورے پر آئی ہوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے جاری مذاکرات کا نچوڑ یہ ہیکہ آئی ایم ایف نے وفاقی محاصل ادارے […]
بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں
راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات […]
پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہیکہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی […]
بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا
نیو دہلی :بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا۔ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے ، کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے۔ جے شنکر نے کہا کہ یہ فطری بات […]
خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث، دہشتگردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے: پاکستان
اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، را کی سرپرستی میں بلوچستان کا واقعہ ہوا، دہشت گردوں کو حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔وفاقی سیکرٹری […]
سینیٹر فیصل واوڈا کی ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ افواج […]
بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا
آٹھ مقام:بھارت ہزیمت کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ آٹھ مقام پردریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دبا کم ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔ […]