- الإعلانات -

پولیس کےلئے مفت سبزےاں ۔ ۔ ۔ !

وزےراعظم عمران خان انتخابی مہم کے دوران اپنے خطاب میں اکثر پولیس اورپٹوارےوں پر بات کرتے تھے ۔ جن سے دلی محبت ہوتی ہے تو بارہا ان کانام زبان پر آ جاتا ہے ۔ وزےراعظم عمران خان پولیس اور پٹوارےوں کی اصلاح کی خواہش کا اظہار کرتے تھے ۔ وطن عزےز میں پولیس اور پٹواری کا نام ہوگےا ہے حالانکہ دےگر محکمہ جات کے اہلکار ان سے بھی چند قدم آگے ہیں ۔

چھانی تھی خاک ہم نے بھی صحرائے نجد کی

مجنون کا نام ہوگےا قسمت کی بات ہے

بہرحال پولےس اور پٹوارےوں کی قسمت جاگ گئی کہ ان کا نام ہوگےا ہے ورنہ اس دشت میں ان کے بڑے بڑے ہم رکاب موجود ہیں ۔ معلوم ہوا کہ آج کل پولیس اہلکار سبزےاں شوق سے کھاتے ہیں اور خصوصی طور پر آلو کے چپس بہت پسند کرتے ہیں ۔ آلو میں پروٹےن،کیلشےم، فولاد، فاسفورس اور وٹامنز شامل ہیں ۔ سو گرام آلو میں 97کیلورےز ہوتے ہیں ۔ ےہ دبلے پتلے افراد کےلئے بڑی نعمت ہے ،وہ روزانہ آلو کھائےں تو بہت جلد موٹے ہوجاتے ہیں ۔ ماہرےن غذا کا خیال ہے کہ انسان بنےادی طور سبزی خور ہے ۔ وےسے سبزےوں کے بہت زےادہ فائدے ہیں ۔ صحت کی ضامن سبزےاں ہیں ۔ سبزےاں کھانے سے مختلف امراض سے بچا جاسکتا ہے ۔ سبزےاں کھانے والوں کی عمر گوشت خوروں سے زےادہ ہوتی ہے ۔ غالباً اس لئے وزےراعظم عمران خان کے حلقہ میانوالی کے رکشہ ڈرائےورحضرات نے پولیس کو فری سبزےاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہماری پولیس صحت مند اور تندرست ہو، وہ چوروں اور ڈاکوءوں کو پکڑ سکےں ۔ دراصل پولےس کو فری سبزی کے بارے اےک خبر اخبارات کی زےنت بنی اور خبر کچھ ےوں ہے ۔ ;34;وزےراعظم عمران خان کے آبائی حلقہ میانوالی میں رکشہ ڈرائےورز کا اےک انوکھا مطالبہ سامنے آےا ہے ۔ ان ڈرائےورزکا کہنا ہے کہ حکومت پولیس اہلکاروں کو فری آلو ،پیاز اور دےگر سبزےاں فراہم کرےں ورنہ ہم رکشہ اور لوڈرز کی ہڑتال کردےں گے جس سے علاقہ بھر میں سبزی، فروٹ سمےت دےگر اشےاء کی فراہمی معطل ہوجائے گی اور عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا ۔ جب ان سے پولےس سے بے لوث ہمدردی کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے شہر داءود خیل شرقی چےک پوسٹ پر تعےنات پولیس اہلکار صبح سوےرے سبزی منڈی سے مارکےٹوں کی طرف سبزی لے جانے والے لوڈرز رکشہ سے زبردستی سبزی اتار لےتے ہیں اور منع کرنے پر لوڈررکشہ تھانہ میں بند کرنے کی دھمکی دےتے ہیں ۔ ابراہیم نامی رکشہ ڈرائےور نے مےڈےا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم علی الصبح دکانداروں کی سبزی لادکر لاتے ہیں ۔ راستے میں چےک پوسٹ پر پولیس اہلکار زبردستی سبزی اتارلےتے ہیں ۔ ہم نے بتاےا بھی ہے کہ سبزی دکانداروں کی امانت ہوتی ہے مگر پولیس والوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ اےک پولیس اہلکار خاص طورپر آلو اُتارتا ہے اور کہتا ہے کہ ان کے چپس بڑے مزے کے بنتے ہیں اور ہم سب گھروالے بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ ان غرےب رکشہ ڈرائےوروں نے کہا ہے کہ ہم میں اتنی ہمت تو نہیں کہ پولیس کے خلاف آواز اٹھا سکیں ، اسلیے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس والوں کو فری سبزی فراہم کی جائے تاکہ وہ کسی غرےب کی زبردستی سبزی اتارے بغےرحق حلال کے چپس کھاسکیں اور سلاد سمےت سبزی کے دےگر استعمالات سے بخوبی مستفےد ہوسکیں ۔ ;34; حقےقت ےہ ہے کہ جناح بےراج شرقی چےک پوسٹ کے اہلکار وں کی سبزی خوری کی عادت کا چرچا عام ہوا حالانکہ ٹولہ بانگی خیل،کالاباغ اور درہ تنگ سمےت تقرےباً تمام چےک پوسٹوں کے اہلکار بنےادی طور سبزےوں کو پسند کرتے ہیں اور فروٹ بھی کھالےتے ہیں کیونکہ سبزےوں کی طرح فروٹ کے بھی فوائد ہیں ۔ سےزن کے حساب سے فروٹ کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں مثلاً کینو، مالٹے ، تربوز اور خربوزے وغےرہ وغےرہ ۔ پولیس سمےت سب لوگوں کو اپنی صحت کےلئے سبزیوں اور پھلوں کو ترجےجی دےنی چاہیے اور ان کے فوائد سے مستفےد ہونا چاہیے لیکن آج کل سبزےوں اور فروٹ کی قےمتےں آسمان سے باتےں کررہی ہیں ، اس لئے غرےب آدمی سبزی اور فروٹ نہیں کھا سکتا ۔ وطن عزےز پاکستان میں درمیانہ طبقہ تقرےباً ختم ہوگےا، بہرحال درمےانے طبقے کو احتےاط سے سبزی اور فروٹ کھانے چاہیے کیونکہ ان کی جےب سبزی اور فروٹ کھانے کی عےاشی کی اجازت نہیں دےتی ۔ پاکستان میں اےلےٹ طبقہ سبزی اور فروٹ سمےت ہر چےز کھاسکتے ہیں اور وہ آسانی سے ہضم بھی کرسکتے ہیں جبکہ غرےب لوگ نہ کھاسکتے ہیں اور نہ ہی ہضم کرسکتے ہیں ۔ پاکستان میں غرےب لوگ کھائےں گے تو سےدھا جےل جائےں گے ۔ قارئےن کرام ! محکمہ پولیس سمےت دےگر اداروں کے ملازمین کا چےک اےنڈ بےلنس سسٹم ہونا چاہیے ۔ جزا اور سزا کا بہترےن نظام بھی ہونا چاہیے ۔ علاوہ ازےں صرف پولیس اور پٹواری نہیں بلکہ تما م ادارے کے ملازمےن سمےت ہر شہری کو اپنی گرےباں میں جھانکنا چاہیے اور اپنے اعمال کو دےکھنا چاہیے ۔ حلال اور حرام کی تمےز ہونی چاہیے ۔ جو لوگ اپنے بچوں کو حرام کھلاتے ہیں ، پھروہ بچے ان کے کام نہیں آتے ۔ حرام کھانے والے بچوں سے اچھائی کی قطعی توقع ہی نہ رکھےں ۔ لہٰذا پولیس سمےت تمام اداروں کے ملازمین اور سب شہری رزق حلال کمانے کی کوشش کرےں کیونکہ جو تسکین اورلطف رزق ِحلال میں ہے ، وہ کسی چےز میں نہیں ہے ۔ وطن عزےز پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آےا ۔ اسلام سچا اور عملی مذہب ہے ۔ اسلام پر عمل پےرا شخص ہی دنےا اور آخرت میں کامےاب و کامران ہوسکتا ہے ۔