- الإعلانات -

وفاقی کابینہ کے کلیدی فیصلے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جہاں دیگرمنصوبوں کی منظوری دی گئی ہے وہاں پر مہنگائی اورموجودہ ملکی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی ۔ اس وقت ملک میں سب سے بڑادرپیش مسئلہ مہنگائی ہی ہے ،وزیراعظم بھی اس حوالے سے متعددبارہدایات دے چکے ہیں لیکن یہ ذخیرہ اندوزاور گرانفروش کسی طرح بھی قانون کے دائر ے میں نہیں آرہے ان کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے، اس وقت سب سے بڑامسئلہ ہی مہنگائی او ربے روزگاری ہے، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے ۔ کپتان کے ساتھ ساتھ سب کو ہی محنت سے کام کرناچاہیے ۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے کراچی کے حوالے سے کہاکہ ہم شہرقائدوالوں کو کسی صورت بھی تنہانہیں چھوڑ سکتے ۔ نون لیگ نے اپنے دورحکومت میں مسائل بھی پیداکئے کیونکہ ان کی سیاست ذاتی مفادات کے گردگھومتی تھی ہماری منزل عوام کے مفادات ہیں جہاں تک وزیراعظم کی بات ہے تو وہ سوفیصددرست ہے تاہم انہیں اپنی کابینہ کی کارکردگی پرتوجہ دینا ہوگی کیونکہ وہاں پر عوام سوال کناہ ہیں کیونکہ جب مسائل حل نہیں ہوں گے تونام ٹیم کے کپتان کا آئے گا ۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کی نیت اورمحنت پرکوئی شک نہیں آج دنیا بھر کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کے ویژن اوراقدامات کوسراہ رہی ہے ۔ اگرکپتان کی ٹیم بھی اسی طرح مستعدی ہوجائے تو یقینی طورپرنیاپاکستان معرض وجود میں آجائے گا ۔ وزیراعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں زائرین کی سہولت کیلئے فیری سروس شروع کرنے وفاقی دارالحکومت کےلئے کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام بہترین کارکردگی پر ایم ڈی بیت المال کی مدت ملازمت اورصوبہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال توسیع کی منظوری دی گئی ۔ نیپرا نے سالانہ رپورٹ کابینہ کو پیش کی جس کے مطابق کم کارکردگی والے پاور پلانٹس کو بند کیا جا رہا ہے کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے غربت کو بھی شکست دیں گے سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مددکی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ کراچی ملکی معیشت کےلئے انجن آف گروتھ کا کردار ادا کرتا ہے ۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے لہٰذا وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور سیوریج سمیت تمام مسائل حل کریں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں بدقسمتی سے پیپلز پارٹی 10 پرسنٹ سے آگے نہیں جاسکتی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے دائرہ اختیار میں توسیع کرنے کی منظوری دی ۔ کابینہ نے قیصر عالم کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کرنے کی منظوری دےدی ۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی کے نئے ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم پر نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے این او سی کا اجراکیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ موجودہ پاءپ لائن میں پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر اور نئی گیس پاءپ لائن میں نئے ٹرمینل کے آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے گا ۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اگست2020کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی تو ثیق کی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 27 اگست 2020کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی تو ثیق کی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے حکومت سندھ کی درخواست پر صوبہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کی منظوری دےدی ۔ کابینہ نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئے ڈائریکٹر کے عہدے کےلئے نمائندگان کی منظوری دےدی ۔ جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے ہٹادیا جائے گا ،کسی کو بھی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے ۔

پاک بحریہ کے ہیروزکوخراج تحسین

پاک بحریہ نے اپنے غازیوں اور شہدا کے کارناموں اور کامیابیوں کو سراہنے کیلئے55واں یوم بحریہ منایا جبکہ ڈاکیومینٹری سرخرو ریلیز کی گئی ۔ یہ دستاویزی فلم پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوزکوداخل ہونے سے روکنے کے پاک بحریہ کے کامیاب مشن پرمبنی ہے ۔ گزشتہ سال چارمارچ کوپاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو قبضے میں لیکردشمن کے مذموم عزائم کوناکام بنادیا ۔ یہ دستاویزی فلم پاک بحریہ کی جانب سے فراءض کوکامیابی سے انجام دینے والے اپنے بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک حصہ ہے ۔ یہدن پاک بحریہ کے ہیروزکی قربانیوں اوربہادری کے جذبے کے اعتراف کے طورپر منایا جاتاہے جنہوں نے انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے دوران جراَت اورشجاعت کی داستانیں رقم کیں ۔ یہ دن ہ میں ہمارے غازیوں اورشہداء کی عظیم کامیابیوں کی یاددلاتاہے جنہوں نے اپنے اللہ پر کامل ایمان کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو خاک چاٹنے پرمجبور کردیا ۔ یہ دن ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہری باب اورہماری نئی نسل میں امیداورفخر کو جلا بخشتاہے ۔ سات اورآٹھ ستمبرانیس سوپینسٹھ کی رات پاک بحریہ کے سات جہازوں پرمشتمل بحری بیڑے نے آپریشن کوڈ سومنات میں بھارتی بندرگاہ ;68;warka پر بھرپوربمباری کی ۔ اس فوری اورفیصلہ کن حملے میں بھارت کی اہم ساحلی تنصیبات، ریڈارنظام تباہ کردیاگیا ۔ پاکستان کی واحدآبدوزغازی پوری جنگ میں ناقابل تسخیررہی اوراس نے بھارتی بحری جہازوں کومحاصرے میں لئے رکھا ۔ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور مفادات کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آج پاک بحریہ کوخطے میں ایک طاقتور بحری قوت اورسمندری سلامتی کے مشترکہ منصوبوں میں بین الاقوامی بحری افواج کے ایک اہم شراکت دار کے طورپرتسلیم کیاجاتاہے ۔ پاک بحریہ چین کے ارضیاتی جائزے کے ادارے کے تعاون سے زیرسمندرگیس وتیل کے ذخائر کی تلاش کی کوششوں میں بھی مصروف عمل ہے ۔

لاہور میں بوسیدہ مکان گرنے کا افسوسناک واقعہ

بوسیدہ عمارتیں گرنے کے اکثرواقعات سامنے آتے رہتے ہیں مگراس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ اس وقت بھی خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار ہے خستہ حال اور بوسیدہ عمارتیں کسی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں ، متعلقہ محکموں کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے اس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔ طویل عرصہ سے موجود انتہائی خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرکے شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنایاجاسکتاہے جبکہ مون سون میں میں بوسیدہ عمارتوں کے کسی وقت بھی گرجانے کے باعث ان میں رہائش پذیر اور ان عمارتوں کے ;200;س پاس رہائشیوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں ۔ متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کرائیں یاپھران کوگرادیاجائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچاجاسکے ۔ گزشتہ روزلاہور میں ایک بوسیدہ چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں خواتین،بچوں سمیت چھ ا فرادجاں بحق ہوگئے ۔ ٹکسالی چوک میں پاکستان ٹاکیز سینما کے قریب ایک منزلہ پرانے مکان کی بوسیدہ چھت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی ۔ جس سے ملبے تلے دب کر2 سالہ بچہ بابو علی اشتیاق ، 7سالہ حسن،55سالہ جاوید،اس کی 58سالہ بیوی اپھو جاوید ، 16 سالہ آمنہ اور 56 سالہ ضیغم جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ کنزہ سلامت،23 سالہ عتیقہ سلامت اور متوفی میاں بیوی جاوید اور اپھو کی دو بیٹیاں 15 سالہ حنا جاوید اور 17سالہ مہوش جاوید شدید زخمی ہو گئی ہیں ۔ ملبے تلے سے نعشیں نکلنے پر متوفیاں کے رشتے دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ جس سے وہاں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جبکہ چھ افراد کی ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تمام تر معاملات دیکھے ۔ اے سی سٹی نے کہا کہ مالی امداد کا کیس تیار کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ضلعی انتظامیہ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے ساتھ اور مکمل معاونت کرنے کےلئے تیار ہے ۔