- الإعلانات -

اہل وطن اور کتنی قربانیاں چاہئیں ۔ 7

پاکستان میں زراعت ،پینے اور بجلی پیدا کرنے کے پانی کی کمی ایک عرصے سے محسوس کی جاتی ہے ۔ اس کمی کو ڈیم بنا کر پورا کیا جا سکتا تھا ۔ مگر ہمارے سیاستدان جن کے پاس قوم کی تقدیر ہوتی ہے، نے مجرمانہ غفلت کرتے ہوئے منگلا اور تربیلہ ڈیم کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا ۔ اس میں اندرونی ملک دشمن اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ایجنٹوں نے بھرپور قردار ادا کیا اور ملک کے مشہور معروف کالا باغ ڈیم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی رکھیں ۔ سیاستدانوں کے ساتھ فوجی ڈکٹیٹروں کا بھی قصور ہے جو اپنے جبر کے دور میں بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکے ۔ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان نے اپنے معدود وسائل استعمال کرتے ہوئے، آگے بڑھ کر پینے کے پانی کےلئے ترسنے والے عوام کےلئے ملک میں ، تیئس ہزارکنویں اور نلکوں کا انتظام کیا ۔ اس میں خصوصی طور پر تھرپار کرصوبہ سندھ میں پانی کے کنووں انتظام شامل ہے ۔ جہاں سے غریب عوام اپنی ضرورت کا پانی حاصل کر رہے ہیں ۔ اسلام نے بیواءوں کی ضروریا ت کا خیال رکھنے کےلئے مسلمانوں کو ہدایات دیں ہیں ۔ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان نے اسلام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک میں تیرہ ہزاربیوہ خواتین کو ان کے گھروں تک ماہانہ راشن پہچانے کا انتظام کررکھا ہے ۔ ملک میں الخدمت فاءونڈیشن کے تحت بچوں کےلئے چودہ سو سکولزکام کر رہے ہیں ۔ ان میں اسلام کا شعور رکھنے والے اساتذہ حضرات بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ۔ اس طرح اسکولوں سے فارغ ہونے والے بچوں کےلئے ملک میں بیالیس کالج اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان اسکولوں اور دوسرے پرائیویٹ اسکوں کے چار لاکھ غریب بچوں کی سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے اور ان کو کتب اور کاپیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں پاکستان کے عوام اسلام سے محبت کے تحت اپنے بچوں کو اسلامی مدارس میں تعلیم کےلئے داخل کرتے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت الخدمت کے چھ سو چوالیس دینی مدرسے غریب بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے ہوئے بھی اگر عوام کی اتنے بڑے پیمانے پر خدمت کر رہی ہے تو اگر پاکستان کے عوام اسے اقتدار میں لے آئیں تو اس وقت وہ عوام کی کتنے بڑے پیمانے پر خدمت کرے گی ۔ ا صل میں یہ اسلامی تعلیمات کا نتیجہ ہے جو جماعت اسلامی کے کارکنوں کو جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی;231; نے یاد کرائے ہیں ۔ یہ سارے رفاحی کام اسلام کا درد رکھنے والے پاکستانیوں کی زکوٰۃ، صدقات اور عمومی مدد سے چل رہے ہیں ۔ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان سے جڑے پورے دنیا میں پھیلے ہوئے مسلمانوں نے بیرون ملک غریب مسلمانوں کی مدد کےلئے ادارے بنائے ہوئے ہیں ۔ وہ ان اداروں کے ذریعے رقوم رضاکارانہ طور پرجمع کر کے پاکستان بھیجتے ہیں ۔ جیسے مری میں اسلام آباد ایکپریس وے میں یتیم بچوں کے نئے بننے والے’’ آغوش کالج آف ایکسیلنس‘‘ ادارے کےلئے بھیجے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان ہر سال زکوٰہ، صدقات اور عمومی امداد عوام سے جمع کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ عید قربان عید کے دن جماعت اسلامی کے کارکن وقت نکال کر اپنے غریب پاکستانیوں کےلئے کے چرم قرکام کر ربانی اکٹھے کرتے ہیں ۔ جس سے ویلفیئر کے کاموں کےلئے خطیر رقم مل جاتی ہے ۔ جماعت اسلامی نے ایک اور بڑی قربانی دی ہے کہ غیر ضروری کاموں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کو کئی اصلاحی تنظی میں بنا کر ان میں شامل کیا ہے ۔ ان تنظیموں کے ذریعے لوگ مل جل کر ایک دوسرے کی مدد اور نیکیاں کرنے لگتے ہیں ۔ نیکیوں کی ہی بنیاد پرجنت ملتی ہے نا! ۔ قرآن اسے ہی اصل کامیابی قرار دیتا ہے ۔ اسی لیے جماعت اسلامی نے عوام کے ہر طبقہ میں میں تنظیم سازی کی ہوئی ہے ۔ حلقہ خواتین کے نام سے پورے پاکستان میں جماعت اسلامی کا نظم قائم ہے ۔ یہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق خواتین میں دعوت و تبلیغ اور اسلامی نظام ِحکومت کےلئے کام کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم موم بتی انٹیوں ، میرا جسم میری مرضی کی فحاشہ عورتوں ، مغرب زدہ عورتوں اور بیرونی فنڈ پر چلانے والی عورتوں کی تنظیموں کے غیر اسلامی کاموں میں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے ۔ اگر یہ سو دو سو افراد کے جلوس نکاتی ہیں تو ان کے مقابلے میں ہزاروں باپردہ خواتین کے جلوس نکاتیں ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور اسلامی جمعیت طالبات کا نظم قائم ہے ۔ جو اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کرتی ہیں ۔ ان تنظیموں نے کیمونسٹوں کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کیا تھا ۔ وکیلوں میں اسلامک لائیر موومنٹ کی تنظیم، یہ جماعت اسلامی کے کارکنوں اور غریب عوام کو قانونی امداد اور ملک میں اسلامی نظام انصاف کےلئے کام کرتی ہے ۔ کسانوں میں کسان بورڈ،یہ ملک کے کسانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے کےلئے قائم ہے ۔ کسانوں کو ادویات کی فراہمی کا کام کرتی ہے ۔ گورنمنٹ ملازمین میں ، تحریک محنت پاکستان، یہ ملازمین کے مسائل اور ان کو آسان قسطوں پر اسلامی لٹریچر مہیا کرتی ہے ۔ پرائیویٹ تعلیم میں نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن قائم ہے ۔ یہ ملک کے پرائیویٹ اسکولں کالجوں کے اساتذہ کی تربیت کا کام کرتی ہے ۔ تعلیمی سیکٹر میں ایک کا ادارہ آفاق قائم ہے ۔ جو گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت اور نصابی ضروریات پوری کرتا ہے ۔ جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کا ادارہ قائم ہے ۔ تعلیمی اداروں کے علاوہ گلی کوچوں کے نوجوانوں کو اکٹھا کر کے ان کی اسلام کی بنیاد پر تربیت اور الیکشن کے ددران کام کرنے کےلئے تیار کیے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی تنظی میں بنائی ہوئیں ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں کام کر رہیں ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان ہر جگہ دین پھیلانے ، پاکستان کے اسلامی تشخص، قائد اعظم محمد علی جناح;231; کے دو قومی نظریہ اور اسلامی وژن کی حفاظت اور بلا آخر ملک میں ایک پر امن اور جمہوری طریقے سے اسلام کے بابر کت نظام کو قائم کرنے کےلئے ہراوّل دستے کا کام کرتی ہے ۔ جماعت اسلامی کی یہ ایک بڑی نیکی ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو تنظیم کی لڑی میں پرو کر ایک بڑے مقصد ، پاکستان میں حکومت الہٰیا،نظام مصطفےٰ، اسلامی نظام حکومت (نام کچھ بھی ہو) کےلئے تیار کرنے کےلئے اپنی جانوں اور وقت کی قربانی دیتی رہی ہے ۔ واقعی ہی یہ بڑی قربانی ہے ۔ جو جماعت اسلامی پاکستان انجام دے رہی ہے ۔ اہل وطن جماعت اسلامی پاکستان سے اور کتنی قربانیاں چاہیءں ;238; ختم شد