- الإعلانات -

انڈیا ٹوڈے کی تکلیف۔۔۔۔تھینک یو راحیل شریف

انڈیا ٹوڈے کے آنے والے شمارے کا سرورق سامنے آ گیا ہے۔اور اس سرورق نے نہ صرف بھارتی سوچ کے گھٹیا اندازکو مزید نمایاں کر دیا ہے بلکہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ بھارت کو جنرل راحیل شریف سے کتنی تکلیف ہے۔بھارت باﺅلا ہو چکا ہے۔راحیل شریف نے نہ صرف اس کی چالوں کو الٹ دیا ہے بلکہ خطے میں معاشی اور تزویراتی امکانات کا جہان نو آباد ہونے کو ہے۔سی پیک پاکستان کی معاشی اور دفاعی صورت حال کے تناظر میں ایک گیم چینجر ہے اور بھارت نہیں چاہتا یہ منصوبہ پا یہ تکمیل کو پہنچ جائے چنانچہ سازشیں جاری ہیں اور اس کے دستر خوان پر چھوڑی ہوئی ہڈیاں اور چھیچھڑے کھانے والے اسی کی شہہ پر بکواس کر رہے ہیں ۔ایسے میں جب راحیل شریف ٹھونک بجا کر کہتے ہیں کہ سی پیک کے لیے ہم کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں تو ظا ہر سی بات ہے دلی سرکار کو اس کی تکلیف تو ہو گی۔چنانچہ بھارت کی روایتی شر پسندی اور کمینہ پن اب نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کا سرورق دیکھا تو بے اختیار دل سے آواز نکلی۔ تھینک یو راحیل شریف۔۔۔۔۔اس شخص سے بھارت کو اگر اتنی تکلیف ہے تو اس کا مطلب ہے اس شخص نے بھارت کو ناکامی اور ملک کو کامرانی کے رستے پر ڈالا ہے۔کچھ تو ہے جس کی اتنی تکلیف ہے۔جنرل سے کچھ اور لوگوں کو بھی تکلیف ہے جن میں کچھ میڈیائی مینڈک اور کچھ سیاسی مچھندر ہیں ۔ ان کی دوریں کہاں سے ہلتی ہیں یہ بات بھی اب کوئی راز نہیں رہا۔
معروف دانشورڈاکٹر عاصم اللہ بخش نے اس صورت حال پر انتہائی خوبصورت تجزیہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا :” ایک تصویر ہزار الفاظ کی تحریر کی نسبت زیادہ بہتر ابلاغ کرتی ہےاسی کی ایک مثال یہ تصویر ہےاس ایک تصویر میں بھارت کا غصہ، جھنجھلاہٹ اور پریشانی عیاں ہے اضطراب اسقدر زیادہ ہے کہ تہذیب، سفارتی آداب اور عمومی اخلاقیات بھی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اس کے ایک تصویر ہزار الفاظ کی تحریر کی نسبت زیادہ بہتر ابلاغ کرتی ہے
اس تصویر میں ایک پیغام بھی ہے بھارت ایک زخمی سانپ کی طرح لوٹ رہا ہے اور پاکستان کو ہر اس جگہ ڈسنے کی کوشش کرے گا جہاں اس کا بس چلاچیف آف آرمی سٹاف کی تصویر لگا کر اس نے اپنی حکمت عملی کی وضاحت بھی کر دی ہے وہ پاکستانی فوج کو اصل ولن بنا کر دکھانا چاہتا ہے تاکہ پاکستان میں اپنے تخریبی اور قتل و غارت کے پروگرام کو جواز دے سکے، یہ بتا سکے کہ پاکستان فوج اپنے ملک میں بھی لوگوں کو مار رہی ہے اور ہمسایہ ممالک میں بھی گڑبڑ کرتی ہے اور اسی کو ٹارگٹ کیا جانا چاہیے سب سے بڑھ کر یہ کہ صرف فوجی چہرہ کو بطور دشمن دکھا کر سول ملٹری خلیج کے تاثر کو ابھارنے کی قبیح حرکت کی گئی ہے تاکہ دنیا کو باور کروایا جا سکے کہ سول حکومت کی تو سنی ہی نہیں جاتی ورنہ ہم اس سے ضرور معاملہ کر لیتے ہم تو امن کوش لوگ ہیں لیکن پاکستانی فوج ہمیں زچ کیے ہوئے ہے۔
دشمن نے اپنے عزائم ہر سطح پر واضح کر دیے ہیں
پاکستان میں اندرونی امن و امان اور سیاسی استحکام پاکستان کی بیرونی سیکورٹی کے لیے اب لازم و ملزوم ہے۔
البتہ، دشمن کےلئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہتھیار سے زیادہ اس ہتھیار کو چلانے والا اہم ہوتا ہے کوئی کمپیوٹر پروگرام ڈا ¶ن لوڈ کر لینا ایک بات ہے اسے صحیح طریقے سے آپریٹ کرنا بالکل دوسری بات پورے بھارت میں ایک بھی بندہ اس قابل نہیں کہ فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے استعمال کر سکے
مودی کی شیطانی فطرت نہ صرف بھارت کو بے نقاب کر رہی ہے بلکہ اس کے یہاں موجود ایجنٹوں کو بھی۔
مرحوم حمید گل نے درست ہی فرمایا تھا کہ مودی ہمارے لیے ایک نعمت ثابت ہو گا۔