- الإعلانات -

جیلوں میں اصلاحات اورمری کو ترقی دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبودکے ساتھ ساتھ جیل ملازمین کی خوشحالی کیلئے بھی جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسودہ جیل نظام کے تحت قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور جیل ملازمین کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے دورہ مری میں شہری سہولتو ںکا جائزہ لیتے ہوئے اقبال لائبریری کی بحالی اور ایکسپریس وے کی تعمیر و مرمت کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ خود 22 ماہ جیل میں ر ہے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ قیدی کس طرح دن رات گزارتے ہیں۔ جیل کی دنیا ہی الگ ہے۔ انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے گیٹ سے جیل تک اور ایسی جیلیں جہاں گیٹ سے جیل تک ملاقات کیلئے فاصلہ زیادہ ہے، وہاں پر شٹل سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ چند روز بیشتر ہی وزےراعلیٰ کی ہداےت پر قےدےوں کی فلاح وبہبود اور جےل اصلاحات کے لئے 17رکنی اعلی سطح کی کمےٹی قائم کردی گئی ہے جس کے کنوےنر عبدالعلےم خان ہوں گے جبکہ اےڈےشنل سےکرٹری (پرےزن) خصوصی کمےٹی کے سےکرٹری ہوں گے۔ارکان ا سمبلی،متعلقہ افسران اورسول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہونگے ۔ خصوصی کمیٹی صوبہ بھر میں جیلوں کی صورتحال کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کریگی۔کمیٹی متعلقہ سٹیک ہولڈر سے عملی مشاورت کر کے جیل کے بوسیدہ سسٹم میں اصلاحات مرتب کرے گی۔ جیل قوانین اورانتظامی امور کے درمیان تفاوت دور کیا جائیگا۔اگلے روز دورہ مری میں وزیر اعلیٰ نے خلاف ضابطہ عمارتوں کی تعمیر پربرہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر قانونی عمارتوںکی تعمیر کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے بغیر نقشے اور اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بننے والی عمارتوں کی تفصیل طلب کی۔بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ 4 برس کے دوران میں 600 عمارتیں تعمیر ہوئیں اور بعض عمارتیں بغیر نقشے کے بنائی گئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واکنگ سٹریٹ اور پنڈی پوائنٹ کو بھی درست حالت میں بحال کیا جائے اور مری میں رابطہ سڑکوں ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ مری کے جنرل بس سٹینڈ کی بحالی کا کام جون تک مکمل کیا جائے۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کنٹرول روم قائم کئے جائیں ۔ میاں حمزہ شہباز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں ایمرجنسی، آئی سی یو، او پی ڈی و دیگر وارڈز کے معائنے کے بعدصفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ بچہ وارڈ کے دورہ میں بچوں سے مصافحہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جائے گا اور ڈائلسیز مشینوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں۔ پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین علاج معالجہ ملے۔ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔مفت اوربہترین علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے۔ہسپتالوں میں عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔ میاں حمزہ شہبازنے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی فیلڈ کے دوروں کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر ازسر نو فعال کر دیا گیا ہے۔ فوکل پرسن عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے میں متحرک کردار کریں گے۔ گھی، آٹا ، چینی،مرغی اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو گا۔آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو، مجھے پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے اور غیر معمولی حالات فوری اقدامات کے متقاضی ہیں۔ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نہری پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنےوالوں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کی جائے اور پانی چوری کے واقعات میں کسی قسم کا دباو¿ قبول نہ کیا جائے۔ میاں محمد حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوامی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں برق رفتاری کے ساتھ بہتری حقیقی عوامی خدمت کی سیاست کی کھلی دلیل ہے۔ان کی قیادت میں آج پنجاب اور لاہور کی سڑکوں پر صفائی کے موثر انتظامات، ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تیزی سے عوام مطمئن نظر آتے ہیں۔ امید ہے حمزہ شہباز صوبے کے بہترین اور شاندار وزیراعلی ثابت ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھے گی۔ میاں محمد حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کیلئے ہماری دعائیں محنت اور اخلاص نیک نیتی سے عوامی خدمت اور مسلم لیگ ن پر مرکوز ہے۔یہ بات بھی درست ہے کہ سیاست میں میاں شہباز شریف نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حمزہ شہباز نے پورے اعتماد اور جذبے کے ساتھ اسے آگے بڑھایا۔ حمزہ کو ہمیشہ مشکل ٹاسک ملا اور وہ سرخرو ہوئے۔اب بھی ان کی محنت اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پنجاب جیسا بڑا صوبہ احسن طریقہ سے ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔