- الإعلانات -

سپرپاورامریکہ اورعافیہ صدیقی

یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم کبھی امریکہ کوسٹریٹیجک پا رٹنر کہتے اور کبھی بڑی شان اور فخر یہ انداز سے کہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کر دار ادا کر رہا ہے ۔ امریکہ کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ میں ہم ہزاروں لوگوں کے قُربانی کے علاوہ 100 ارب ڈالر کا نُقصان بھی کر چکے ہیں اور ہر کام امریکہ کی مر ضی اور مفادات کے لئے کرتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے امریکہ اور یو رپ ہاتھ سے کوئی ایسا مو قع جانے نہیں دیتے جس سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی دل آزاری، تذلیل اور رسوا ئی نہ ہو۔ کبھی وہ پاک پیغمبر نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستا خی کر کے اُنکے کا رٹون بناتے ہیں اور کبھی اُ نکی شان میں گستا خانہ کتابیں لکھنے والے ملعونوں اور خبیثوں جیسے کہ سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کو نہ صرف پناہ دیتے بلکہ اُنکو انعامات اور میڈلز سے بھی نوازتے رہتے ہیں۔ کبھی قُر آن مجید اور فُرقان حمید کو گندگی میں پھینکتے اور کبھی اس کتاب الہی کو سور کے آگے پھینکنا اُنکا ایک معمول ہے۔ عراق پر اٹیمی ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر اُنکے خلاف فو ج کشی اور افغانستان اور قبائیلی علاقہ جات پر دہشت گر دی اور انتہا پسندی کا الزام لگاکر سر حد کے اُ س اور اس پار بے گناہ پختونوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ امریکہ خود تو ٹنوںِ من مہلک اور جراثیمی ہتھیار بناکر دنیاکی مختلف اقوام پر بے در دی اور سفاکی سے استعمال بھی کر چکے ہیں اور جب کوئی مسلمان ریاست توانائی کی ضروریات اور اٹیمی توانائی کے حصول کیلئے سعی کر تا ہے تو اُن پر یہود و ہنود سب یک قالب اور یک جان ہو کر پا بندیاں لگا تے ہیں۔ ایک طر ف اُمت مسلمہ کی ماؤں بہنوں اور علمائے کرام کا ایر پو رٹس پر ننگا سکریننگ ٹیسٹ کر کے تضحیک کی جاتی ہے جبکہ دوسری طر ف بے گناہ لوگوں کو دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی جنگ میں مارا جاتا ہے ۔ اب تو بات یہاں تک پہنچی ہے کہ امریکہ نے 200 کروڑ مسلمانوں کی بہن، بیٹی اور بہو کو جھوٹے الزامات کی پا داش میں گذشتہ کئی سالوں سے پابند سلاسل کر کے اُن پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔وہ مسلمانوں کی عزت کو للکارتے اور ڈنڈے کی چو ٹ پر 200 کروڑ مسلمانوں کو چیلنج کر رہے ہیں کہ اگر آپ میں دم خم ہے توُ اپنی بہن اور بیٹی کو ہمارے خون خوار پنجوں سے چھڑالو۔ دراصل اس قسم کے واقعات سے وہ مسلمانوں کی عزت اورحمیت کا امتحان لینا چیک کر انا چاہتے ہیں۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مغربی ذرائع ابلاغ کے منفی پر وپیگنڈے اور حکمرانوں کی کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے مسلمان ذلالت اور پستیوں کے کونسے درجے تک پہنچ گئے ہیں۔ ایک طر ف اگر اہل مغرب اور مغربی ابلا غ عامہ کے اداروں نے مسلمانوں کو ذلت اور پستی میں پھینک دیا ہے تو دوسری طرف اس دھرتی پر ایسے ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی مذہب ، وطن، اپنی ماؤں اور بہنوں کے جذبے سے سر شار ہیں۔ اور وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اپنی دھرتی، عزت، ناموس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔مسلمان ہونے کے ناطے اُمت مسلمہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کوششیں کریں۔امت مسلمہ اور ہمارے حکمران اب بھی غفلت کے نیند سورہے ہیں۔