- الإعلانات -

روزہ صبر کا نام ہے اورہمیں کوئی حق نہیں کہ اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں، کبریٰ خان

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ  رہے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں کہ روزہ کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزہ رکھ  کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے رب کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں کیوں کہ رمضان میں اللہ سبحان و تعالی کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے۔

کبریٰ خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ  رہے ہیں تو خود کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آپ میں سچے رہیں اور اس کا اثر دوسروں پر پڑنے دیں تاکہ اس طرح سے پتا چل سکے کہ روزہ رکھ کیوں رہے ہیں؟ آخر کار ہم سب انسان ہیں ہم سب میں خامیاں ہیں لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ خود کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ رحم دل بنیں، صبر والے بنیں اپنے اطراف کے لوگوں سے تحمل سے پیش آئیں، اپنے والدین سے صلہ رحمی کریں، دوستوں سے  پڑوسیوں سے اور ساتھ کام کرنے والوں سے بھی تحمل سے پیش آئیں۔