- الإعلانات -

شادی شدہ جوڑوں کی طرح ہماری بھی لڑائی ہوتی ہے، شاہد کپور

بولی وڈ ایکشن ہیرو شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو بولی وڈ کے رومانوی اور اچھے جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اگرچہ شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا تعلق شوبز سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی کرنے کی وجہ سے اب کا شمار بھی شوبز شخصیات میں ہونے لگا ہے۔

دونوں نے 2015 میں خاندان کی رضامندی سے شادی کی تھی اور دونوں نے شادی سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں گزارا تھا۔

تاہم شادی کے بعد دونوں میں محبت ہوگئی اور اس میں محبت میں 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ماضی میں شاہد کپور اور میرا راجپوت اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے درمیان پہلے بچے کی پیدائش کے بعد محبت میں اضافہ ہوا۔

شاہد اور میرا راجپوت کی جوڑی کو رومانوی قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
شاہد اور میرا راجپوت کی جوڑی کو رومانوی قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں کبھی بھی دونوں نے ایک دوسرے سے اختلافات یا جھگڑے کی بات نہیں کی، تاہم اب پہلی بار شاہد کپور نے اعتراف کیا ہے کہ دیگر شادی شدہ جوڑوں کی طرح ان کے درمیان بھی لڑائی ہوتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیہ کے ریڈیو پروگرام میں اپنے آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی تشہیر کے سلسلے میں بات چیت کے دوران اپنی اہلیہ سے لڑائی کا انکشاف کیا۔

شاہد کپور نے اعتراف کیا کہ ان دونوں کے درمیان بھی جھگڑا ہوتا رہتا ہے اور دیگر جوڑوں کی طرح پھر صلح بھی ہوجاتی ہے۔

شاہد کپور عمر میں اہلیہ سے بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شاہد کپور عمر میں اہلیہ سے بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ اہلیہ سے کسی معاملے پر جھگڑے ہونے کے بعد وہ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کی طبیعت میں چڑچڑا پن آجاتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر ان دونوں کے درمیان مہینے میں ایک بار ہی جھگڑا ہوتا ہے اور پھر بعد میں صلح بھی ہوجاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد کپور نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد صلح کرنے میں وہ پہل کرتے ہیں اور بیوی سے بات کا آغاز کرکے اختلافات کو ختم کرتے ہیں۔

شاہد کپور اہلیہ سے 14 سال بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شاہد کپور اہلیہ سے 14 سال بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

شاہد کپور کے مطابق ان دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد زیادہ سے زیادہ 15 دن تک اختلافات رہتے ہیں اور وہ 2 ہفتوں تک ایک دوسرے پر غصے میں رہتے ہیں، تاہم پھر صلح ہونے کے بعد ان کے تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی ہوجاتی ہے۔

اداکار نے اہلیہ سے جھگڑے کو آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اندازا ہوتا ہے کہ ہم دونوں ایک ہونے کے باوجود اپنی اپنی مرضی سے زندگی گزار رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کچھ باتوں پر اختلافات بھی رکھتے ہیں۔

تاہم اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان زیادہ تر کس بات پر جھگڑا ہوتا ہے؟۔

خیال رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں پہلی بچی میشا کپور 2016 میں پیدا ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں دوسرا بیٹا زین کپور ستمبر 2018 میں ہوا تھا۔

میرا راجپوت کا تعلق شوبز سے نہیں پھر بھی انہیں شوبز شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
میرا راجپوت کا تعلق شوبز سے نہیں پھر بھی انہیں شوبز شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام