- الإعلانات -

مہوش حیات کے آئٹم سانگ پر تنقید، اسامہ خالد نے اداکارہ کی حمایت کردی

کراچی: فلم باجی میں اداکارہ مہوش حیات کے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اداکار اسامہ خالد مہوش حیات کی حمایت میں سامنے آگئے۔

حال ہی میں مہوش حیات کا فلم ’باجی‘ میں شامل نیا آئٹم سانگ ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ ریلیز کیا گیا جوکہ ریلیز ہونے سے اب تک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس آئٹم سانگ میں میں مہوش گینگسٹر بن کر اپنے رقص اور قاتل اداؤں سے لوگوں کو گھائل کرتی نظر آرہی ہیں۔

مہوش حیات کے آئٹم سانگ ’گینگسٹر گڑیا کو جہاں کافی پذیرائی ملی وہیں سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ تنقید کرنے والوں نے اس گیت اور مہوش کے انداز کو شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ میں شامل کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ’حسن پرچم‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔

جسٹ حارث نامی صارف نے مہوش حیات سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر اداکار اسامہ خالد بٹ خاموش نہ رہ سکے۔ انہوں نے مہوش حیات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئٹم سانگ پر مہوش حیات سے متعلق کس طرح کی زبان استعمال کی جارہی ہے، اسامہ نے یہ بھی کہا کہ یہ مذہب کو اس میں شامل کررہا ہے، پہلے اپنی زبان صاف کریں پھر دین کا درس دیجیے۔

مہوش حیات نے بھی ٹویٹ میں اپنے آئٹم سانگ کی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں نے ایک بار پھر 5 سال بعد آئٹم سانگ کیا ہے جس پر مجھے فخر ہے کیا آپ لوگ تیار ہیں؟ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک خاتون جو خود پر قابو رکھتی ہے وہ جانتی ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے، You can’t play me boy ‘ کیوں کہ میں کھلونا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں اداکاہ میرا اور عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔