- الإعلانات -

ہندوؤں کی تنگ نظری، منا بھائی کی جلد رہائی کے خلاف درخواست دائر

پونا : منا بھائی اپنی 42ماہ کی سزا کی مدت پوری کر کے پْونے کی یرواڈا جیل سے رہا ہوگئے۔سنجے دت کی ڈیڑھ سال کی سزا اچھے چال چلن کے باعث معاف کی گئی۔اداکار کو لینے جیل کے باہر ان کی اہلیہ مانیتا اور جڑواں بچوں کے علاوہ ان کے قریبی دوست فلمساز راجکمار ہیرانی موجود تھے۔دوسری جانب اداکار کی قبل از وقت رہائی تنگ نظر ہندوؤں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور سنجو بابا کی جلد رہائی کے خلاف ممبئی کی عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی گئی۔،