- الإعلانات -

ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘نیرجا’ کی اسکریننگ میں شرکت کی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نوجوان طالبہ ملالہ یوسفزئی نے لندن میں بولی وڈ فلم ‘نیرجا’ کی نجی اسکریننگ میں شرکت کی، جس پر فلم کی ہیروئن سونم کپور سے زیادہ خوش شاید ہی کوئی اور ہو۔

سونم نے فلم دیکھنے اور اسے پسند کرنے پر ملالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ‘ملالہ نے کہا کہ میں خوف سے زیادہ طاقتور ہوں اور نیرجا کو بھی خوف نے ہی ہمت دلائی تھی’۔

فلم ’نیرجا‘، نیرجا بھانوٹ نامی ایک ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 1986 میں ہندوستان کے ایک ہائی جیک جہاز میں فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔