- الإعلانات -

جوہی چاولہ کراچی پہنچ گئیں

کراچی :  جوہی چاولہ نجی دورے پر ممبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔ وہ اپنی خالہ کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر آئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ میرا خالص نجی دورہ ہے جس میں میڈیا سے زیادہ گفتگو نہیں کرسکتی۔ جب وہ کراچی ایئر پورٹ سے باہر آئیں تو لوگوں نے اچانک اپنے درمیان جوہی چاولہ کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔اداکارہ نجی تقریبات میں شرکت کریں گی،ان کا قیام چار روز تک ہوگا،جوہی چاولہ اس سے قبل تین سے چار بار کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی میرا دوسرا گھر ہے ،ممبئی اور کراچی میں مجھے کوئی فرق نظرنہیں آتا،جب بھی کراچی آتی ہوں تو حسین یادیں لے کر واپس جاتی ہوں۔