- الإعلانات -

سنجے دت جیل میں شاعر بن گئے

ممبئی:  بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے جیل میں قید کے دوران شاعری کرتے ہوئے 500 اشعار لکھ ڈالے۔بالی ووڈ اداکارسنجے دت کا شمارفلم نگری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جب کہ سنجو بابا جیل میں قید کے دوران مختلف مصروفیات رہیں جس میں لفافے بنانا اور کمیونٹی ریڈیو پر آرجے کے فرائض سر انجام دینا شامل ہے تاہم اب منا بھائی نے جیل کی قید کے دوران ایک اور حیرت انگیز کام کرنے کااعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ کے سنجو بابا جیل میں قید کے دوران شاعربن گئے اور500 اشعار بھی کہہ ڈالے جب کہ اس حوالے سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں اب حقیقی شاعر بن چکا ہوں کیوں کہ جیل میں قید کے دوران 2 ساتھیوں سے متاثر ہوکر شاعری شروع کردی تھی اور 500 اشعار لکھ چکا ہوں جنہیں بہت جلد ایک کتاب کی صورت میں شائع کروں گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔