- الإعلانات -

پاک بھارت تعلقات ،پاکستانی گلوکار کا انکشاف

لاہور: پاکستانی معروف گلوکار شفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جب بھی اچھے تعلق کو فروغ دیا جاتا ہے اس موقع پر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے عناصر سامنے آجاتے ہیں جن پر ہمیں توجہ نہیں دینی چاہیے۔گلوکار شفقت امانت علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی بولی وڈ صنعت میں بھی کئی مقبول گانیں گائے ہیں۔ان کا حال ہی میں جاری ہونے والا گانا ’یاری‘ پاکستانی فلم ’بچانا‘ کا حصہ ہے جو ہندوستانی کمپوزر اور پاکستانی لکھاری نے مل کر بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’کئی سالوں سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کی باتیں جاری ہیں، لیکن ہر بار ایک اچھی اقدامات کے ساتھ کچھ ایسے واقعات بھی پیش آتیہیں جو اس بہتری کو متاثر کرتے ہیں، اب وقت آگیاہے کہ ہم ان باتوں کو سمجھیں کیوں وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہیں انہیں اس کے پیسے دیے جاتے ہیں، وہ کسی کے دوست نہیں، ہمیں انہیں نظر انداز کرکے امن پہلانا چاہیے۔