- الإعلانات -

وینا ملک کی شوہر کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک PTI کے ترانے گانے کے خواہشمند ہیں۔ کپتان کو پارٹی ترانے گا کر بھی سنائے۔

اداکارہ وینا ملک نے شوہر کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسد خٹک نے پی ٹی آئی کے ترانے گانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ وینا ملک نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کے دوران اسد خٹک نے پی ٹی آئی کے لئے نغمے گانے کی پیشکش کی اور عمران خان کو پارٹی ترانے گا کر بھی سنائے۔