- الإعلانات -

سلمان خان نے خود کو کنگ خان کا مداح قرار دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’فین‘‘ کا ٹریلیر ریلیز کرتے ہوئے خود کو کنگ خان کا مداح قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان  کے درمیان بے مثال دوستی کا رشتہ قائم جس کی وجہ سے دونوں اداکار ایک دوسرے کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ فلموں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب دبنگ خان نے شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’فین‘‘ کا نیا ٹریلیر جاری کیا جب کہ اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں خود شاہ رخ خان کا پرستار ہوں۔