- الإعلانات -

WWE،رومن رینز اور ڈین امبروز جلد ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوں گے

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹارز رومن رینز اور ڈین امبروز دونوں گہرے دوست مانے جاتے ہیں مگر لگتا ہے کہ جلد وہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

جی ہاں ریسل مینیا میں ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میچ کے منتظر رومن رینز کو ہوسکتا ہے کہ اس مقابلے میں اپنے دوست کے مدمقابل آنا پڑے۔

اس کی وجہ موجودہ چیمپئن ٹرپل ایچ کی جانب سے ڈین امبروز کا ٹائٹل میچ کے لیے چیلنج کو قبول کرنا ہے۔

ڈین امبروز نے پیر کو منڈے نائٹ را کے دوران یہ چیلنج کیا تھا جسے ٹرپل ایچ نے اسی شب قبول کرلیا تھا۔

اور اب ڈبلیو ڈبلیو ای نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان چیمپئن شپ کا میچ 12 مارچ کو ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ روڈ بلاک کے دوران ہوگا جو کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہوگا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا۔

خیال رہے کہ ٹرپل ایچ نے گزشتہ ہفتے اچانک حملہ کرکیے رومن رینز کو زخمی کردیا تھا اور رومن کو ناک ٹوٹنے پر سرجری کروانا پڑی تھی۔

را کے دوران ڈین امبروز کو ٹرپل ایچ کے ہاتھوں کافی مار کھانا پڑی تھی اور شو کے اختتام پر موجودہ چیمپئن نے چیلنج کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔