- الإعلانات -

ثمینہ پیرزادہ کا رشتوں کی مضبوطی کیلئے والدین کو غلطیوں پر معافی مانگنے کا مشورہ

اسلام آباد:  اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں والدین اور بچوں میں موجود انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثمینہ پیرزادہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ انہوں نے خاندان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے اور شاید والدین کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے روئیے اور عمل سے ان کے بچے کتنا متاثر ہوتے ہیں اور ان کی معافی سے ان کے بچوں کی نظروں میں ان کا مقام کتنا بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، اگر کبھی زندگی میں کوئی ایسا موڑ آیا کہ مجھے ایسا کرنا پڑے تو ایک لمحے کی دیر نہیں کروں گی۔