- الإعلانات -

سلمان خان نے گارڈ سے ادھار پیسے مانگے

ممبئی:  بالی وڈ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب ان کی جیب میں ایک پیسہ بھی نہیں تھا اور انہیں اپنے سیکیورٹی گارڈ سے ادھار لینا پڑے۔ ہوا یوں کہ سلمان اپنی فیملی کے ہمراہ باندرہ میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور ایک روز وہ صبح سویرے باہر نکلے تو کتابیں بیچنے والے کچھ بچوں نے سلمان کو دیکھ کر انھیں کتابیں خریدنے کی التجا کی سلمان جو اس معاملے میں بڑے فراخ دل واقع ہوئے ہیں انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ اپنا والٹ ہوٹل میں چھوڑ آئے تھے انھوں نے ارد گرد دیکھا اور گارڈ کو بلاکر اس سے ادھار پیسے مانگے جس پر گارڈ نے انہیں ایک ہزار روپے ادھار دیئے جسے سلمان خان نے دونوں بچوں کو 500، 500 روپے دے دیئے۔