- الإعلانات -

ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں کی تعداد13ملین سے بھی تجاوز کر گئی

ممبئی: بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں اداکارای کے جوہر دکھانیوالی نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم انڈسٹری کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں کی تعداد13ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔اس موقع پر فلوریڈا میں اپنی ہالی ووڈ فلم ’بے واچ‘ کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پریانکا سمندر کے کنارے ریت پر پتھر سے 13ملین لکھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی اداکر رہی ہیں۔