- الإعلانات -

شوق کا کوئی مول نہیں، ملیے بھارت کے گولڈن بابا سے

نئی دلی:گلے میں بیش قیمت ہار، انگلیاں بھی انگوٹھیوں سے خالی نہیں، اور تو اور کلائیوں میں موجود کنگن بھی خوب چمک دمک رہےہیں۔

گیارہ کلو سونے کے زیورات لادے بھارت کے یہ گولڈن بابا چلتی پھرتی سنارکی دکان بنے نظر آتے ہیں۔ان صاحب کے اصل نام سے تو کوئی واقف نہیں لیکن تن پر لادے 11 کلوسونے کے باعث انہیں گولڈن بابا کہا جاتا ہے۔

بھارت میں خاص اہمیت اختیار کر جانے والے یہ گولڈن بابا خود کوسونے کے بنا سونا سمجھتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ سونا پہنننا میرا عشق ہے۔

اتنی بھاری مقدار میں سونا پہننے کے بعد اس کی حفاظت کرنا بھی لازم ہے اسی لیے گولڈن بابا 20 سےزائد باڈی گارڈزاپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

گیارہ کلوسوناپہنے پرہی بس نہیں، شوق کی انتہا کا یہ عالم ہے کہ گولڈن بابا نے 4 کلو خالص سونے کی جیکٹ بننے کا آرڈر بھی دے رکھا ہے ، گولڈن بابا کے مطابق جیکٹ کی قیمت کا ابھی انہیں خود بھی اندازہ نہیں۔