- الإعلانات -

’’عاشقی2‘‘ کی آفر ٹھکرانے کا افسو س ہے ،عمران عباس

ماڈل و ٹی وی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں۔ اپنے ملک کی فلموں میں کون کام کرنا نہیں چاہتا مگر میرے ساتھ اب مجبوری یہ ہے کہ بھارتی و ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کے لئے شیڈول ترتیب دے چکا ہوں۔ اس وقت بھارتی فلم ’’کری ایچر‘‘میں کام کرنے کی وجہ سے مصروف ہوں،جو بالی ووڈ میں3-D آئی میکس ٹیکنالوجی پر بنائی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے۔ پاکستا ن کا پہلا اداکار ہوں جو ایک معروف اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ ہیرو آرہا ہوں۔ بھارتی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘کی آفر کو ٹھکرانے کا افسوس ہے ، فلم کی ریکارڈساز کامیابی نے بھارتی فلمسازوں کو بھی حیران کردیا ہے ۔ سو کروڑ کے کلب کی ممبر بن جانے والی اس فلم میں کام کرنے کے بارے میں بھارتی اداکار اکشے کمار سے مشورہ کیا تھااور ان کے کہنے پر فلم ’’عاشقی ٹو‘‘میں کام کرنے سے انکار کیا تھا لیکن اب ایسی کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتا ۔ مزید دو اور بھارتی فلمیں سائن کی ہیں،جس کے بارے میں تفصیلات سے آگا ہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ میرے شائقین کو پہلی فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا ہوگا۔ ایک پاکستانی فلم ‘‘عبداﷲ ’’میں بھی اپنا کام مکمل کراچکا ہوں، جس میں میرے ساتھ سعدیہ خان،ماجد حسن اوردیگر فنکار ہیں۔ فلم کی کہانی ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے ،جس میں بلوچی کا کردار اداکیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو