- الإعلانات -

عالیہ بھٹ کا فواد خان کے ساتھ فلم فیئر میگزین کے سر ورق کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

ممبئی:  بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم فیئر میگزین کے سر ورق کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلی بار فواد خان کے ساتھ میگزین کے سر ورق کا حصہ بنی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اس کے لئے بہت پر جوش ہیں اور پہلی دفعہ ایسا ہونا دلچسپ ہے اورانہیں یہ پسند آیا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کا پسندیدہ سرورق ہے کیونکہ یہ کچھ مختلف ہے۔